Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2024 11:40pm

ڈونلڈ ٹرمپ نے آفیشل ٹرمپ کوائن جاری کردیے

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹرمپ کوائن جاری کردیے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں آج بہت زبردست چیز جاری کر رہا ہوں۔ یہ ہے آفیشل ٹرمپ کوائن۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واحد آفیشل سکہ ہے جو میں نے خود ڈیزائن کیا ہے۔ سلور میڈیلین کا پہلا ایڈیشن بدھ سے دستیاب ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ آزادی کے لیے ہماری جدوجہد کا یادگاری سکہ ہے۔ یہ سکہ 99.9 فیصد چاندی سے بنا ہے۔ ہر سکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ کے ساتھ ملے گا۔

ٹرمپ کوائن کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ یادگاری سکہ ایک خوبصورت بیگ میں دیا جائے گا۔ سکہ امریکی ریاست انڈیانا کی ایک ٹکسال میں ڈھالا گیا ہے۔ ٹرمپ نے حال ہی میں کرپٹو کرنسی کی ایک فرم بھی شروع کی ہے۔

Read Comments