پی ٹی آئی کے رہنما صدام ترین اپنی ہی جماعت پر برس پڑے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدام ترین نے کہا کہ جنریٹر چاروں طرف موجود تھے اصل واردات لیڈر شپ نے خود ڈالی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رہنما مائک اور لائٹیں خود بند کروا کر فرار ہوگئے لیڈرشپ نے عوام کو میدان میں ہی چھوڑ دیا اگر عمران خان جیل میں نہ ہوتا تو بزدلوں تمہاری وہ کلاس لیتا یاد رکھتے ایس پی اخلاق کے ساتھ بیٹھ کر اوپر 6 بجے لائٹ اور مائک بند کرائے، غیرت یاد کروانا پی ٹی آئی ورکرز بخوبی جانتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسٹیج سے 7بجے اترنے والا آخری بندہ میں تھا کیونکہ باقی 6 بجتے ہی اتر گئے اور اب بجلی کٹوانے والی بات اپنی عزت بچانے کے لیے ہو رہی ہے۔ اتنے عوام کے درمیان گرفتاری کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا تھا ۔
صدام ترین نے سوال کیا کہ لیا لیڈرشپ کی کارکردگی کو دیکھ کر کیا بانی رہا ہو سکتے ہیں؟ اور کیا ایسے آئینی ترمیم کو روکا جا سکتا ہے؟