Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2024 06:39pm

بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہوگئے، بلاول ہاؤس میں کیک بھی کاٹا

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہوگئے، سالگرہ بلاول ہاؤس میں منائی گئی

بلاول بھٹونے بی بی آصفہ بھٹواورفریال تالپور کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، سالگرہ کی تقریب میں وزیر اعلی مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز شریک تھے

بلاول بھٹو کو نثار کھوڑو، وقار مہدی، عاجز دھامرا و دیگر نے مبارک باد دی۔

گورنر سندھ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب ہوئی، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ نے ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار ، پیپلز پارٹی سینیٹرز،ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔

Read Comments