کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ٹیکنیشن کو سرکاری نوکری دلوانے کیلئے رقم وصولی پر سزا سنا دی۔
اینٹی کرپشن محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ مجرم ذوالفقار نے تین شہریوں سے کے ڈی اے میں نوکری کے عوض ڈیڑھ لاکھ فی کس وصول کئے۔
کراچی: اسلحے کی چھینا جھپٹی میں پولیس اہلکار راہگیر سمیت قتل
ترجمان مطابق مجرم نے سرکاری نوکری کی جعلی دستاویزات بھی تیار کر کے دیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ مجرم کو شہریوں سے مزید پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔
کشمور میں اہلکاروں کے ڈاکوؤں سے رابطے کا انکشاف، دو معطل
جرم ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار کو مجموعی طور پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے ملزم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔