Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2024 03:08pm

وزیراعظم امریکا روانگی سے قبل لندن روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں، جہاں سے وہ امریکا کے دورے پر جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے ہوتے ہوئے نیویارک پہنچیں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، اسحاق ڈار کے بعد سیکریٹری خارجہ کا دورہ امریکا منسوخ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ امریکا نہیں جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسحاق ڈار نیویارک نہیں جائیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا پروگرام بدستور برقرار ہے۔

Read Comments