Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2024 04:07pm

پنجاب حکومت کا 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کو جلسہ گاہ سے گرفتار کرنے کا اعلان

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نو مئی کا کوئی ملزم جلسے میں دیکھا گیا تو کارروائی ہوگی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، ایک وزیراعلیٰ اسلحہ اور ڈنڈہ بردار جتھے لاہورلا رہے ہیں، تحریک فساد کےکارکنوں نے گزشتہ رات بھی بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا حکم ہے کوئی سڑک بند نہیں ہوگی، جلسے والوں کی خاطر تواضع کریں گے۔

نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عدالت نےگزشتہ روزپی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی تھی، پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں، پی ٹی آئی کا کام ہی منفی پروپگینڈہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم پنجاب کا حکم ہے کوئی سڑک بند نہیں ہوگی، ہم جلسے والوں کی خاطر تواضع کریں گے، جلسے کیلئے لوگ انہیں خودلانے پڑیں گے، تحریک فساد کی گاڑیوں میں اسلحہ بھی موجود ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب حکومت جلسےمیں آنے والی صحت کامکمل خیال رکھےگی، سرکاری ملازمین نہیں کےپی سے صرف کارکن لے کر آئیں۔

لاہور جلسے سے پہلے علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ لوگوں کوبتائیں کہ کےپی میں کیاترقیاتی منصوبےشروع کیے، وزیراعلیٰ کے پی تحریری نہیں جلسے میں معافی مانگیں، قانون ہاتھ میں لینےکی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی، جلسہ مقررہ وقت میں ختم کرناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےجلسےکیلئےایس اوپیزجاری کردیے ہیں، 9مئی کےاشتہاری ملزمان کی گرفتاری ہوگی ، موقع ہےکہ پی ٹی آئی خودکوفساد کےبجائے سیاسی جماعت ثابت کرے۔

اسلام آباد لاہور موٹروے کی بندش، کے پی سے آنے والے قافلوں کیلئے لاہور کے راستے بند

Read Comments