ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔ حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 12.72 فیصد پر آگئی۔ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ 53 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔ چنے کی دال کی قیمت میں فی کلو 3 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ایک درجن انڈے 2 روپے 10 پیسے مہنگے ہوئے۔
لہسن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مہنگی ہو جانے والی اشیا میں چاول، دودھ، دہی، بکرے کا گوشت اور گائے کا گوشت بھی شامل ہیں۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ