سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے مشوری دیا کہ آئین کے مطابق سینئر ترین کو چیف جسٹس مقرر کرنا چاہیے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم اپنے منصب اور ادارے کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، کوشش ہےکہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے ہم کوشش ہے آئین مضبوط رہے، عدلیہ کی آزادی برقرار رہے۔
جلسے سے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا، جلسہ کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت کس قانون کے تحت احتجاج کے حق کو روک رہی ہے؟ اگر حکومت اجازت نہیں دے گی تو اپنا حق استعمال کریں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ مفروضے کی بنیاد نہیں کہہ سکتے کہ ہم اس وجہ سے اجازت نہیں دے سکتے تحریک انصاف کے جلسے ہمیشہ پرامن رہے ہیں۔ اگر کوئی جلسے میں غلط بات کرتا ہے تو قانون کے مطابق ایکشن لیں۔