Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2024 04:16pm

نوزائیدہ بچوں کی بند ناک کھولنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

بدلتا موسم چھوٹےبچوں کی صحت کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ موسم ذراسا کیا بدلااسے فورانزلہ زکام کی شکایت ہوجاتی ہے۔ اسکے علاوہ معمولات زندگی میں تبدیلی بھی بچو ں کو متاثر کرتی ہے۔ اس دوران ناک بند ہونے کا مسئلہ ان شیر خواروں کے لیےبہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ کیونکہ اسے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس تکلیف کی وجہ سے بچے سو نہیں پاتے اور بے آرام رہتے ہیں اور بعض اوقات رورو کر برا حال کر دیتے ہیں۔

چھوٹے بچوں پر کسی بھی طرح کا طریقہ آزمانے میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسلیے اگر اس کی ناک بند ہوتو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اس کے جسم یا ناک پر بام نہ لگائیں، جو کہ ناک کھولنے کا بہترین حل سمجھا جاتا ہے۔ بچے بہت نازک ہوتے ہیں اس لیے ہلکی سی بھی بداحتیاطی بہت بھاری پڑ سکتی ہے۔

کیا دوران حمل ناریل کا پانی پینے سے بچے کے رنگ پر فرق پڑتا ہے؟

لیکن چند ایسے گھریلو محفوظ طریقے ہیں۔ جو ناک بند ہونے کی صورت میں بچوں کو آرام فراہم کرسکتے ہیں۔

سرسوں کے تیل کی مالش

بچو ں کی ناک بند ہونے کی صورت میں سرسوں کا تیل بہت فائدہ دیتا ہے۔ اگر بہت چھوٹےبچوں کی ناک بند ہو جائے تو سرسوں کے تیل سے بہت آرام ملتا ہے۔ ایک چوتھائی کپ میں سرسوں کے تیل میں دو سے تین لونگ، لہسن کے دو جوئے ، تھوڑی سی ہینگ اوراجوائن ڈال کر ہلکا سا گرم کر لیں۔ اب اس تیل کو چھان کر بچوں کے گالوں، سینے، پیٹ، کمر، تلووں اور ہتھیلیوں پر نیم گرم تیل سے مالش کریں ۔ اس سے نہ صرف بچوں کی سردی کا اثر کم ہو جائے گا۔ بلکہ ان کی بند ناک بھی کھل جائے گی۔

بچوں کو بھاپ فراہم کریں

بھاپ دینے سے بند ناک آسانی سے کھل جاتی ہے۔ اگر بچہ بہت چھوٹا ہے تو اسے براہ راست بھاپ نہ دی جائے اس کی بجائے اگر اسے اسٹیم روم میں رکھ دیا جائے تو زیادہ مناسب رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر بچے کو نیم گرم پانی سے نہلا دیا جائے تو بھی انہیں کافی ارام ملتا ہے۔

ہیومیڈیفائر

ہوا میں نمی شامل کرنے کے لیے بچے کے کمرے میں ایک ٹھنڈا مسٹ ہیومیڈیفائر رکھیں۔

Read Comments