Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2024 03:55pm

شمع سکندر نے سپر اسٹار پر گلے لگانے کے لیے سین تبدیل کرنے کا الزام لگا دیا

بھارتی اداکارہ اور ماڈل شمع سکندر نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے ایک سپر اسٹار نے اسے گلے ملنے کی خاطر پورا سین ہی تبدیل کروادیا۔

بھارتی انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شمع سکندر نے کہا کہ اسے ایک اشتہارکے لیے بھارتی سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس نے صرف مجھے گلے لگانے کی خاطر سین کی پوری سچویشن تبدیل کروادی۔

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی دلچسپ باتیں شیئر کر دیں

شمع سکندر نے اس سپر اسٹار کا نام نہیں لیا۔ اس کا کہناتھا کہ اس سین کو تبدیل کرنے کے بعد وہ اداکار کمرے میں داخل ہوااور مجھے گلے لگالیا۔ لیکن اس کا یہ انداز مجھے عجیب لگا ، جس سے میں بہت زیادہ پریشان ہو گئی، کیونکہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ یہ سین کا حصہ نہیں تھا اور اس نے زبردستی مجھے گلے لگانے کی کوشش کی ہے۔

ادا کارہ نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ تجربہ ناقابل پرداشت تھا ، حالانکہ میں اس سے پہلے کئی لوگوں کے ساتھ کام کرچکی ہوں اور میرے بہت سے دوست بھی ہیں۔ لیکن مجھے اتنابرا کبھی محسوس نہیں ہوا۔ میں یہ سوچ کر پریشان ہورہی تھی کہ یہ شخص اتنا بڑا سپر اسٹار ہونے کے باوجود ایسا کیوں کررہاتھا۔

شمع سکنر نے کہا کہ اس اشتہار کی شوٹنگ کے بعد مجھے اس سپر اسٹار سے دوبارہ ملنے کا موقع نہیں ملا۔ میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب میں کبھی اس کے ساتھ کام نہیں کروں گی، چاہے میں کتنی ہی بڑی سپر اسٹار کیوں نہ بن جاوں۔

Read Comments