پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا، ابتدائی 2 ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 3 ٹیسٹ میچوں کا دوسرا ٹیسٹ میچ اصل میں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 15 سے 19 اکتوبر تک پلان کیا گیا تھا۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے بجائے اب ملتان میں 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، بقیہ دونوں ٹیسٹ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان میں اور تیسرا ٹیسٹ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں ہوگا، ٹیسٹ میچ کی کراچی سے ملتان منتقلی کا سبب چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں کام کا جاری ہونا ہے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کے مطابق انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کے پاکستان دوبارہ آنے پر پرجوش ہے، سیریز شیڈول میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود، شائقین کی مدد کرنے اور اس دورے کو یاد گار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کو کراچی سے ملتان منتقل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیشنل بینک سٹیڈیم میں بڑے پیمانے تعمیراتی پر کام جاری ہے۔