Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2024 02:45pm

میکال ذوالفقار کی دوسری شادی میں ’شہرت اور خوبصورتی‘ بڑی رکاوٹ بن گئی

ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے میکال ذوالفقار کا شمارڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئےاداکاروں میں ہوتا ہے۔ بعد میں انہوں نے اداکاری کا رخ کر لیا اور کئی بہترین ڈراموں کا حصہ بنے۔ ان کا شمار انڈسٹری کے خوبصورت ترین مردوں میں بھی ہوتا ہے۔

میکال ذوالفقارکی زندگی اپنے مداحوں کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے۔ ان کی پہلی شادی سارہ بھٹی سے ہوئی تھی ، جو کامیاب نہ ہو سکی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ وہ طلاق کے بعد اکیلے زندگی گذار رہے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی سری دیوی کی تیسری بیٹی کتنا معاوضہ لیتی ہے؟

گذشتہ دنوں وہ ایک شومیں مہمان تھے، جہاں انہوں نے ایک بہت حیران کردینے والا انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ، حال ہی میں ایک خاتون نے انہیں ریجیکٹ کردیا۔ جب ان سےاس کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ خواتین ان سے خوفزدہ ہوتی ہیں کیونکہ وہ ایک اسٹار ہیں اور ان کے نام سے شہرت جڑی ہوئی ہے۔ یہ حقیقت لوگوں کو ڈرادیتی ہے۔

جبکہ عام زندگی میں میں بہت سیدھا سادہ شخص ہوں۔ تو اس نے کسی سے میرے بارے میں پوچھا اور پھر انکار کر دیا۔ میکال نے وضاحت کی۔

.

Read Comments