پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے والد کی بازیابی کی لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست صنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نے بیرسٹر خدیجہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں آئی جی پنجاب ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کل رات 20 کے قریب پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے گھر ریڈ کی، پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے بارے میں دریافت کیا اوراس کے والد کو حراست میں لے لیا، صنم جاوید کی والدہ تمام رات ایک سے دوسرے تھانے خوار ہوتی رہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ انہیں حراست میں لےکرصنم جاوید کوجلسے کے پیش نظر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس گزشتہ کئی دنوں سے صنم جاوید کے گھر ریڈ کر رہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ صنم جاوید کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے۔