Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2024 11:30am

بھارتی بحریہ کو بڑا دھچکا، جاسوسی کے لیے استعمال ڈرون تباہ

نئی دہلی: بھارتی بحریہ کے زیر استعمال ایم کیو 9 بی ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ نے ایم کیو 9 بی ڈرون امریکا سے لیز پر حاصل کیا تھا جو مبینہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔

تباہ ہونے والا ڈرون بحرہند کے وسیع علاقے میں اینٹلیجنس اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو تامل ناڈو میں واقع بھارتی بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔

ڈرون کی تباہی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے صلاحیتوں پرایک بار پھر سوال اٹھا دیا ہے۔

دفاعی ماہرین نے ڈرون کے تباہ ہونے کو بھارتی کے لیے بڑا نقصان قرار دتیے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت کی بحرہند میں جاسوسی اور نگرانی کے سسٹم کو دھچکہ پہنچے گا۔

Read Comments