Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2024 12:13pm

مخصوص نشستیں کسے اور کیسے ملیں گی؟ الکیشن کمیشن کا چوتھا اجلاس جاری

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الکیشن کمیشن کا چوتھا اجلاس جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم شریک ہے، قانونی ٹیم آج بھی سپریم کورٹ کی وضاحت اور نئے الیکشن ایکٹ پر بریفنگ دے رہی ہے۔

اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خط کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں دینے پر تیسرا مشاورتی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس میں بتایا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کہ انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کیے بغیر کیسے مخصوص نشستیں دی جاسکتی، انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم نہ ہونے تک پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ آزاد اراکین کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں تاہم وہ آزاد اراکین جوایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے، انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایکٹ جن آزاد اراکین نے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا وہ آزاد تصور ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں مزید کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کے ایکٹ کے تحت تھا جس کا اطلاق نہیں ہوتا، پارلیمنٹ کے منظورکردہ ایکٹ صدر کی مںظوری کے بعد قانون بن گیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے خط میں کہا کہ پارلیمانی نظام کی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنا ضروری ہے، الیکشن کمیشن پارلیمنٹ اور جمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنائے۔

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فصلے پر مزید غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس چوتھا اجلاس آج جمعے کو ہوگا۔

Read Comments