بلوچستان کے شہر حب وندر کے قریب مسافر کوچ اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مسافر کوچ پنجگور سے کراچی آرہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق حب وندر کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے زخمیوں کو وندر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ پنجگور سے کراچی آرہی تھی۔