Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2024 07:45pm

خاتون گاہک کے ڈانٹنے پر نوجوان فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے خودکشی کرلی

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں ایک نوجوان فوڈ ڈیلیوری رائیڈر نے مبینہ طور پر خاتون گاہک کے ڈانٹنے کے بعد خودکشی کرلی۔

انیس سالہ پویتھرن بی کام کا طالب علم تھا جو اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا، اس نے خودکشی سے قبل لکھے گئے نوٹ میں اپنے اس انتہائی قدم کے لیے کاتون گاہک کے سخت سلوک کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

شوہر کے انتقال کے بعد شگفتہ اعجازکا پہلا پیغام وائرل

یہ واقعہ 11 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب پویتھرن کو گاہک کے گھر کا پتہ لگانے میں مشکلات کے باعث کھانا پہنچانے میں تاخیر ہوگئی۔

اس تاخیر کی وجہ سے پویتھرن کی خاتون گاہک سے بحث ہوئی، خاتون نے اسے کھری کھوٹی سنائی اور بعد میں اس کی سروس کے بارے میں باقاعدہ شکایت درج کرادی۔

دو دن بعد، اس کشیدگی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب پویتھرن نے مبینہ طور پر خاتون کی گھر پر پتھر پھینک کر اس کی کھڑکی توڑ دی۔ اس واقعہ کے نتیجے میں خاتون نے پویتھرن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرا دی۔

اس کے بعد بدھ کو پویتھرن اپنے گھر کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس کو اس کی رہائش گاہ سے ایک نوٹ بھی برآمد ہوا جو مبینہ طور پر پویتھرن نے لکھا تھا۔

بھارتی مسلم کامیڈین کوجان سے مارنے کی دھمکی، دہلی سے ممبئی واپسی پرمجبور

نوٹ میں پویتھرن نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا، ’میری موت کی وجہ - ڈلیوری کے دوران اس شخص کی طرف سے ڈانٹے جانے کے بعد میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا۔ جب تک ایسی عورتیں موجود رہیں گی مزید اموات ہوں گی۔‘

پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Read Comments