عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 195روپے ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ہزار 577 ڈالرز کا ہوگیا۔
گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہوگئی تھے۔