ایگزاسٹ فین کسی بھی کچن کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے، مگر یہ اتنی ہی جلدی گریسی اور چکنابھی ہوجاتا ہے۔
اگر آپ کو اسے صاف کرنے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور وہ پھر بھی صاف نہیں ہو پاتا ہے تویہاں اسے صاف کر کے دوبارچمکدار بنانے کے چند آسان طریقے بیان کیے جارہے ہیں۔
ایک پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں چند قطرے لیکویڈ صابن کے ڈال دیں۔ اب اس محلول میں کچن کے کپڑے کو ڈبو کر اپنے کچن کے ایگزاسٹ فین کو رگڑ کر صاف کر لیں۔
خبردار، ٹی بیگ کا استعمال آپ کی صحت کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے
لیمن جوس کی قدرتی ایسیڈک خاصیت اسے صفائی کے لیے بہترین بناتی ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے، لیموں کے چھلکے کو فین بلیڈز کے اوپر رگڑیں، اور پھر اسے گیلے کپڑے سے پونچھ لیں۔
تھورے سے پانی میں ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا مکس کر لیں۔
اب اس پیسٹ کو ایگزاسٹ فین کے اوپر رگڑ لیں، اور اسے تھوڑی دیر کے لیے لگا رہنے دیں، اور پھر اسے پونچھ لیں۔
آپ اپنے باورچی خانے کے ایگزاسٹ فین کو صاف کرنے کے لیے سرکہ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
ایک اسپرے بوتل میں پانی اور سرکہ کو مکس کرلیں۔ اور پورے ایگزاسٹ فین پر اس کا اسپرے کر دیں۔
امونیا بغیر کسی محںت کے گریس کو ہٹانےکے لیے بہترین رہتا ہے۔ اسے پانی کے ساتھ مکس کر لیں، اور ایک کچن کے کپڑے کی مدد سے ایگزاسٹ فین پر لگا لیں۔ اوراس کے بعد اسے پونچھ لیں۔