Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2024 10:00am

پلاسٹک کے برتن بنانے والی مشہور ترین کمپنی ٹپرویئر کا دیوالیہ نکل گیا

پلاسٹک کے برتن، لنچ باکس، بوتلیں اور دیگر گھریلو آئٹمز بنانے والی کمپنی ’ٹپرویئر‘ مشکلات سے دو چار ہوگئی۔

معروف امریکی کمپنی Tupperware گرتی ہوئی فروخت کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ کمپنی اور اس کے کچھ ملحقہ اداروں نے منگل کے روز دیوالیہ پن اور قرض داری سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

مذکورہ کمپنی جو بڑے پیمانے پر اپنے فوڈ اسٹوریج کنٹینرز کے لیے مشہور ہے، حالیہ برسوں میں گرتی ہوئی فروخت کے باعث جدو جہد میں لگی ہے۔

ٹپرویئر کمپنی کی سی ای او لاری این گولڈمین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں مشکل میکرو اکنامک معاشی حالات کی وجہ سے کمپنی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کمپنی کی سی ای او نے کہا ہے کہ ٹپرویئر بدترین معاشی حالات کے باوجود کھلے رہنے اور کاروبار کرتے رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ملازمین اور سپلائرز کو تاحال تنخواہ فراہمی کی کوشش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اثاثوں کی مالیت پانچ سو ملین سے ایک بلین ڈالر کے درمیان ہے، جب کہ اس کے قرضے ایک بلین ڈالر سے دس بلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ ٹپر ویئر اپنی مصنوعات بھروسے مند کسٹمرز کو فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش یقینی بنائے گا۔

واضح رہے سن 1946 میں ارل ٹپر نامی سائنسدان نے ٹپرویئر کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

Read Comments