Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2024 08:28am

اسرائیل نے غزہ سے ہزاروں فوجیوں کو نکال کر لبنان کے محاذ پر تعینات کردیا

اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردیے۔

عرب میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ایک اور بڑی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دعرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل نے اٹھانویں ایلیٹ فورس کو خان یونس سے نکال کر لبنان کے محاذ پر تعینات کردیا ہے، دس سے بیس ہزار فوجی، پیراٹرویرز اور کماندوز لبنان کی سرحد پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔

معاملے پر اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق کی گئی کہ خطے میں جنگ کے نئے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے، حزب اللہ کے خلاف شمالی محاذ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد وہ اپنے تقریباً 10 سے 20 ہزار فوجی غزہ کی پٹی سے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر منتقل کر رہی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے لبنان میں قابل تعریف کام کیا ہے،

اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلوی نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سی صلاحیتیں ہیں جو ابھی تک ہم نے فعال نہیں کی ہیں۔ ہمارے ہر مرحلے میں حزب اللہ بڑی قیمت چکائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی میں مزید حیران کن صلاحیتیوں کا استعمال کریں گے۔

خیال رہے گزشتہ دو روز کے دوران لبنان میں پیجرز دھماکوں کی لہر کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Read Comments