Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2024 12:04am

ہائے اُس زود پیشیماں کا پشیماں ہونا

امریکی ریاست اوہایو کی اُس خاتون کو اب اس بات پر سخت پچھتاوا ہے کہ اُس نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں ہیٹی سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کے بارے میں یہ افواہ پھیلائی کہ وہ پڑوسیوں کے پالتو جانور کھا جاتے ہیں۔

اسپرنگفیلڈ، اوہایو سے تعلق رکھنے والی خاتون کی پھیلائی ہوئی افواہ کو سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے نائب کے منصب کے امیدوار جے ڈی وانس لے اڑے اور ٹرمپ نے اس حوالے سے ایسے بیان داغ دیے کہ ہیٹی سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کے خلاف محاذ سا کھڑا ہوگیا۔

فیس بک کی پوسٹ کو بنیاد بناکر ڈؑونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس نے خود بھڑکتے پھڑکتے بیانات داغے اور تارکینِ وطن کے خلاف فضا تیار کردی۔ اب متعلقہ خاتون کی طرف سے اظہارِ تاسف کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس کے پاس اس معاملے کو مزید اچھالنے کی گنجائش نہیں۔

Read Comments