سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں معمولی ریلیف متوقع ہے ، سی پی پی اے نے قیمت میں کمی سے متعلق نیپرا میں درخواست دائرکردی۔
درخواست کے مطابق ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 57 پیسے کمی کا امکان ہے، سی پی پی اے نے ماہ اگست کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی ہے۔
نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 26 ستمبرکوسماعت کرے گی، نیپرا سماعت کے بعد قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ کرے گا۔