Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2024 06:05am

آئینی پیکج میں وکلا کی رائے شامل ہوگی، بارز کے علاوہ کسی کو ہڑتال کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار کا آئینی پیکج کے حوالے سے اعلامیہ متفقہ طورپرمنظور کر لیا گیا، اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ۔

اعلامیہ کے مطابق آئینی پیکج پربحث کیلئے بارکونسلزاورایسوسی ایشنز کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ حتمی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے وکلا کمیٹی کو دیا جائے گا، مسودے میں وکلا کمیٹی کی آرا کو بھی شامل کیا جائے گا، وکلاکی نمائندہ تنظیموں کےعلاوہ کسی کوہڑتالوں کی اجازت نہیں۔

آئینی ترمیم پر پارلیمان کے اندر اور باہر سیر حاصل مشاورت کی گئی،عطا تارڑ

کمیٹی میں صوبائی بار کونسلز کے وائس چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ، کمیٹی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ، جنرل سیکرٹری ، بار کونسل کے وائس چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین شامل ہونگے۔

Read Comments