لاہور میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے تین بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں سیکیورٹی گارڈ وقارکا رکشے والے کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ جس پر سیکیورٹی گارڈ نے رائفل سے زمین پر فائرکیا۔
زمین پر ٹکرانے کے بعد فائر راہگیر تین بچوں کو جا لگے جس کے نتیجے میں بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جبکہ سیکیورٹی گارڈ محمد وقار کوگرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔