Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2024 08:23pm

پستہ قد بگ باس کنٹسٹنٹ عبدو روزک کی شادی منسوخ

بگ باس کے سابق پستہ قد کنٹیسٹنٹ عبدو روزک نے بتایا ہے کہ انہوں نے ثقافتی فرق کے باعث اپنی شادی منسوخ کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت کے حامل عبدو روزک نے کہا کہ مجھے ایسی جیون ساتھی چاہیے جو مضبوط ذہن و اعصاب کی حامل ہو۔ امید ہے کہ آج نہیں تو کل، ایسی لڑکی مل ہی جائے گی۔

شارجہ سے تعلق رکھنے والے انیس سالہ امیرہ سے اپنی شادی منسوخ ہونے کی خبر دیتے ہوئے بیس سالہ عبدو روزک نے کہا کہ جہاں ثقافتی فرق بہت زیادہ ہو وہاں شادی بالعموم کامیاب نہیں رہتی۔

انڈیا ٹوڈے ڈجیٹل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں عبدو روزک نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ میں نے اپنی شادی منسوخ کردی ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں مہم جُو مزاج رکھتا ہوں، مشکلات سے کھیلنا پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میری ساتھی ہی اعصابی طور پر بہت مضبوط ہو۔

معروف انفلوئنسر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ محبت پر میرا یقین اب تک متزلزل نہیں ہوا۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جو ہوں جیسا ہوں اُس پر مجھے فخر ہے، اپنے قد یا کسی اور معاملے پر مجھے کبھی دُکھ ہوا ہے نہ شرمندگی۔

عبدو روزک کی شادی 7 جولائی میں دبئی میں ہونے والی تھی مگر اُس نے ایک باکسنگ میچ کے سلسلے میں شادی کا شیڈول تبدیل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدو روزک بگ باس سیزن 18 میں ایک خصوصی سیگمنٹ کے لیے سلمان خان کو جوائن کریں گے۔

Read Comments