Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2024 06:48pm

خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس میں بڑی پیشرفت

ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمرہنی ٹریپ کیس کے دو ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔ تفتیشی افسر نےعدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا جائے۔

خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد پولیس نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی سمیت گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے تھا کہ ملزم خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے۔ خلیل الرحمان نے واقعے کی ایف آئی آر 20 جولائی کو درج کرائی تھی۔

لیکن اب ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ اوراغوا برائےتاوان کا کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنےڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کےشریک ملزم حسن شاہ اوررفیق عرف فیکی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کےڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیا۔ پولیس نےملزمان کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

تفتیشی افسرنےموقف اختیار کیا کہ ملزمان سے اسلحہ اوررقم برآمد ہوچکی ہےاورتفتیش بھی مکمل ہوگئی ہے۔جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا جائے۔

خلیل الرحمان قمر کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

ملزمہ آمنہ عروج اورحسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کواغوا کیا۔ ملزمہ آمنہ عروج نےخلیل الرحمان کےبلیک ملیک کرنے کا مسئلہ حسن شاہ کو بتایا۔ حسن شاہ نےساتھیوں کےساتھ ملکر خلیل الرحمن قمر کواغوا کیا اورایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔

Read Comments