اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب کے نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیس سے بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کر لے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے۔
ایجنسیوں کا شہریوں کو اغوا کرنے کا تاثر قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، جسٹس بابر ستار
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔