برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا، جس میں بادشاہ چارلس نے وزیرِاعظم کو دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سےبرطانوی بادشاہ چارلس سوم کی دعوت قبول کرلی جبکہ اجلاس اکتوبر میں سموئہ میں منعقد ہوگا۔
وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا کہ سموئہ میں دولت مشترکہ کی تاریخ کا ایک اہم اجلاس ہوگا کیونکہ شاہ چارلس کی بادشاہت سنھبالنے کے بعد یہ پہلا دولتِ مشترکہ کا اجلاس ہوگا جس کی وہ بذات خود صدارت کریں گے۔
وزیرِاعظم نے پاکستان کے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ شہباز شریف نے بادشاہ چارلس سوم کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
ادھر اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔
وزیزاعظم نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔
وزیراعظم نے کنگ چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کامن ویلتھ کانفرنس اکتوبر میں منعقد ہوگی، وزیراعظم نےپاکستان کےچارٹرپرعملدرآمدکےعزم کااعادہ بھی کیا ہے۔