ثانیہ مرزا نے تازہ تصاویر کاایک تھریڈ پوسٹ کیا ہے۔ تصاویراپنے بیٹے کے ساتھ ایک سیلفی اورکچھ سیلفیوں پر مشتمل ہے۔
بھارت کی سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا ایک کامیاب کھلاڑی کے طورپرتو جانی جاتی ہیں، لیکن وہ اپنی سوشل میڈیا اپ ڈیٹس کے لئے بھی سرگرم رہتی ہیں اوروقتا فوقتا متعدد سیلفیز پوسٹ کرکے اپنی زندگی کے بارے میں اپنے مداحوں کواپ ڈیٹس شیئرکرتی رہتی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرتصاویر کا ایک تھریڈ پوسٹ کیا۔
پوسٹ میں 37 سالہ سابقہ ٹینس کھلاڑی نے لکھا کہ، جگہیں بدل جاتی ہیں لیکن سیلفیاں باقی رہتی ہیں۔
پہلی تصویر میں انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ کار میں خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اگلی کچھ تصاویر میں ثانیہ کواپنے خوبصورت ملبوسات آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں وہ کالے رنگ کا لباس پہنے ہوئے چمک رہی ہیں۔
دوسری تصویر میں انہوں نے براؤن بٹن والی شرٹ پہن رکھی ہے اور اس کی سیاہ اسکرٹ کے ساتھ میچنگ کی ہوئی ہے۔
ملبوسات کے ساتھ ہلکے پھلکے اور کم سے کم زیورات کے ساتھ وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ پر پوسٹ وائرل ہوتے ہی ان کے مداحوں اور فالوورز نے ان پر محبت بھرے پیغامات کی بھر مارکردی۔