مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج ہے جہاں 24 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 حلقوں میں سے 24 میں آج پولنگ جاری ہے، جس کے لیے 219 امیدوار میدان میں ہیں، 7 اضلاع میں 23 لاکھ 27 ہزار 580 افراد ووٹ دینے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔
مقبوضہ جموں کے 3 حلقوں ڈوڈا، رامبن اور کشتواڑ میں 8 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ کشمیر کے 4 اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کلگام کی 16 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔
پولنگ کے لیے 14 ہزار افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے، ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو گئی، جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
تقریباً ایک عشرے بعد ہونے والے ان ریاستی انتخابات میں بھارت نے 35 ہزار کشمیری پنڈتوں سے بھی ووٹ ڈلوانے کی تیاری کر لی ہے، سابقہ اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی اتحادی حکومت بنی تھی۔