Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2024 08:42pm

کرپشن کا الزام: بجلی تقسیم کار کمپنی کے 2 ملازمین گرفتار

سیالکوٹ میں ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث بجلی تقسیم کار کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

ملزم ایکسین اطہر شہزاد اور اکاونٹ آفیسر راحیل مرزا نے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے گجرات اور سیالکوٹ گرڈ اسٹیشن کے آفیشل بینک اکاؤنٹس سے خطیر رقم غیر قانونی طور پر نکالی تھی۔

Read Comments