جمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہو گئے، مفتی اویس عزیز بھاری اکثریت سے اسلام آباد کے امیر منتخب ہوگئے۔
انتخابات مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطاء الحق درویش کے زیرصدارت منعقد ہوئے، مولانا ناصرمحمود،حاجی عبدالجلیل جان،ناظم انتخاب اسلام آباد مولانا حمداللہ نے انتخابات کی نگرانی کی۔
قبل ازیں رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے بعد جمعیت علماء اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا ہوا ہے جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔
عدالت نے کیس سے متعلق جے یو آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جواب جمع کروائے گی۔
مفتی اویس عزیز بھاری اکثریت سے اسلام آباد کے امیر جبکہ مفتی عبداللہ اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطاءالحق درویش نے نومنتخب امیروسیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔