اگر آپ چلتے چلتے تھک جاتے ہیں یا آپ کا زیادتہ تر کام چلنے پھرنے کا ہے تو آپ کیلئے ایک بہترین حل پیش کردیا گیا ہے۔ آؤٹ ڈور برانڈ ”آرک ٹیرکس“ (Arc’teryx) اور ”اسکپ“ (Skip) نے بلٹ ان ایکسو اسکیلیٹن (Exoskeleton) کے ساتھ ایک ہائیکنگ ٹراؤزر تیار کیا ہے جو ٹانگوں کو 40 فیصد پاور بوسٹ فراہم کرتا ہے۔
بڑھتی عمر، تھکاوٹ اور چوٹ کی وجہ سے نقل و حرکت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی اس پتلون کا نام ”MO/GO“ ہے جو ”ماؤنٹین گوٹ“ (پہاڑی بکری) کا مخفف ہے۔
اس پتلون کے گھٹنوں پر موٹریں نصب ہیں جو چڑھائی کے دوران ٹانگوں کے پٹھوں اور نیچے اترنے کے دوران گھٹنے کے جوڑ کو سہارا دیتی ہے۔
یہ پروجیکٹ اصل میں گوگل ایکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فیسیلٹی کی ایک ٹیم نے شروع کیا تھا، جس نے 2023 میں اپنی کمپنی ”Skip“ قائم کی تاکہ اس آئیڈیا کو مارکیٹ میں لایا جا سکے۔
اسکپ نے آرک ٹیرکس نے شراکت داری کی تاکہ ایکسو اسکیلیٹن ٹیکنالوجی کو ایک عملی ہائیکنگ ٹراؤزر کے ساتھ ملایا جا سکے، جس میں بیسپوک کاربن فائبر سپورٹ ڈھانچے شامل کیے جائیں جو ہائیکنگ کے دوران موٹر سے ٹانگوں میں طاقت پھیلاتے ہیں۔
اس کا نتیجہ ”دنیا کی پہلی طاقت والی پتلون“ کی صورت میں نکلا۔
اس کی کومپیکٹ بیٹری سے چلنے والی موٹریں ایک ایکسواسکیلیٹن جوائنٹ کے اندر مربوط ہوتی ہیں جو پتلون کے اندر ہلکے وزن والے کاربن فائبر کف سے جڑی ہیں۔
پتلون کی پچھلی جیب میں ایک بیٹری ہوتی ہے جو اوپر کی طرف چلنے پر تین گھنٹے سے زیادہ مدد فراہم کرتی ہے اور ٹانگوں کی طاقت کو 40 فیصد تک بڑھاتی ہے، جبکہنیچے کی طرف چلنے پر خود بخود ری چارج ہو جاتی ہے۔
ڈیوائس پر تین بٹن پاور کو آن یا آف کرنے اور مدد کی طاقت کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ کمپیوٹر ماڈیول سے منسلک سینسرز کا ایک سوٹ خطوں اور چلنے کے انداز کی بنیاد پر ریئل ٹائم ایڈجسٹمنٹ بھی کرتا ہے۔