Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2024 01:37pm

بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ماں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ماں کو دل کا دورہ پڑنے سے خوشی غم میں تبدیل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ انڈیا کی ریاست گجرات کے شہر ولساڈ کے رائل شیلٹر ہوٹل میں پیش آیا، بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر خاتون کی اچانک موت سے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اسٹیج پر موجود ہے اور اچانک فرش پر گر پرٹی ہیں جس کے بعد وہاں موجود مہمان خاتون کو اٹھانے کیلیے جمع ہوجاتے ہیں۔ خاتون کا شوہر اور بیٹا بھی اسٹیج پر موجود ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

Read Comments