بادشاہی مسجد لاہور کی تبرکات مقدسہ گیلری میں نبی آخر الزماں ﷺ اور صحابہ کرامؓ کی استعمال کردہ اشیا اسلامی تعلیمات کا خزانہ ہیں
ویسے تو بادشاہی مسجد دینی اور اسلامی ورثے کی ترجمان ہے مگر اس کے داخلی دروازے کی پہلی منزل پر تبرکات مقدسہ گیلری میں۔۔۔ سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ الیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرامؓ کی استعمال کردہ نادر اشیا شیشے کی شیلف میں حفاظت سے رکھی ہیں۔
ماہ ربیع الاول میں اس گیلری کے وزٹ کیلئے دور دراز سے شہری آتے ہیں۔ منتظمین کہتے ہیں ڈیڑھ سو سال سے قائم یہ گیلری نور و برکات کا مرکز ہے۔
اس گیلری میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ الیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک، اعصا، جُبہ، عمامہ اور نعلین پاک، حضرت فاطمہ کا جائے نماز اور حضرت امام حسین ؓ کا عمامہ محفوظ رکھا گیا ہے۔