جیکب آباد میں لیڈی پولیو ورکر سے جنسی زیادتی پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کا تبادلہ کر دیا۔
ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنا کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ ڈی سی جیکب آباد ظھور علی مری کا تبادلہ بھی کردیا گیا۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ مجھے پولیس نے دھمکا کر بیان تبدیل کرایا ہے۔
جنسی زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کا تعلق جکھرانی قبیلے سے ہے۔