اس بات کا امکان ہے مایہ ناز قومی کرکٹر بابر اعظم اور بھارت کے عظیم بیٹر وِراٹ کوہلی ایک ہی ٹیم میں کھلیں۔ افرو ایشیا کپ کی بحالی کرکٹ کی دنیا کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 2007 میں روک دیا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ کرکٹ ایڈمنسٹریٹر اور بہت جلد آئی سی سی کے چیئرمین کا منصب سنبھالنے والکے جے شاہ بھی ہر دو سال بعد منعقد کیے جانے والے اس ایونٹ کی بحالی کے تصور سے جُڑے ہوئے ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ 2005 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس کا بنیادی مقصد ایشین کرکٹ کونسل اور افریقین کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افرو ایشیا کپ کے مقابلوں بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کا درجہ دے دیا تھا۔ سابق چیئرمین کے بقول افرو ایشیا کپ کی بحالی کا قومی امکان ہے۔
افریقا کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سُمود دامودر نے حال میں بتایا کہ افرو ایشیا کپ کی بحالی کے حوالے سے کرکٹ کی دنیا کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز شخصیات سے بات چیت ہوئی ہے۔
کرکٹ بَز سے گفتگو میں سُمود دامودر نے دعوٰی کیا کہ جے شاہ اور آئی سی سی ڈائریکٹر مہیندرا ولی پورم بھی اس حوالے سے آن بورڈ ہیں۔
سُمود دامودر نے، جو اب بوٹسوانا کرکٹ کے سربراہ ہیں، کہا کہ ہم نے افرو ایشیا کپ کی بحالی کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے حال ہی میں تفصیلی بات چیت اور بحث و تمحیص ہوئی ہے۔
اگر افرو ایشیا کپ اِسی سال بحال ہوگیا تو وِراٹ کوہلی، بابر اعظم، روہت شرما، شاہین آفریدی اور جسپریٹ بُمرا ایک ہی ٹیم میں دکھائی دے سکتے ہیں۔