بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کے لیے متفرق درخواست بھی جمع کرا دی۔
پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کی تھی جس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹیشنرز کے خلاف ایسا کوئی مواد ریکارڈ پر نہیں جس کی بنیاد پر سزا سنائی جا سکے۔ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور بریت کی درخواست مسترد کر دی۔
ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ کاالعدم قرار دے کر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اس مقدمے سے بری کیا جائے۔
ٹرائل کورٹ میں ٹرائل پروسیڈنگ روکنے کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بریت کی درخواست پر فیصلے تک احتساب عدالت ۔میں ٹرائل روکا جائے۔