ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ شکیرا کانسرٹ کے دوران اپنی نازیبا ویڈیو بنائے جانے پر اس قدر برہم ہوئیں کہ اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں۔
گلوکارہ امریکی شہر میامی میں اسٹیج پر منی اسکرٹ میں پرفارمنس دے رہی تھیں، اس دوران انہوں نے پایا کہ ہجوم میں موجود لوگ نیچے سے ان کی نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایشا دیول نے نازیبا حرکت کرنے والے کو بھیڑ سے نکال کر تھپڑ جڑ دیا
شکیرا نے اچانک اپنی پرفارمنس روکی اور اپنے اسکرٹ کو دونوں ہاتھوں سے تھامتے ہوئے مداحوں کی طرف اپنا سر ہلایا اور اشارہ کیا وہ دیکھ چکی ہیں کہ لوگ کیا کر رہے ہیں۔
شکیرا اس کے بعد اسٹیج سے چلی گئیں۔
شکیرا کے ساتھ ہوئی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین برہم نظر آئے۔
مِس سوئٹزرلینڈ کی فائنلسٹ کا شوہر کے ہاتھوں بہیمانہ قتل، بلینڈر میں ڈال کر چٹنی بنا دی
ایک صارف نے لکھا، ’یہ واقعی مایوس کن رویہ ہے۔ فنکار اسٹیج پر اور آف اسٹیج دونوں طرح احترام اور رازداری کے مستحق ہیں۔ ہر ایک کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔‘