کراچی میں لیاری جنرل اسپتال میدان جنگ بن گیا، اسپتال میں نرسنگ طلبہ پر حملہ ہوا، واقعے میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرشید بھی زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق لیاری جنرل اسپتال اس وقت میدان جنگ بن گیا، جب لیاری جنرل اسپتال میں نرسنگ طلبہ پر حملہ ہوا، اس حملے کے نتیجے میں امیر جماعت اسلامی جنوبی و سابق ایم پی اے عبدالرشید بھی تشدد میں زخمی ہوگئے۔
اسپتال کے اندر سے غیر طلبہ عناصر کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جبکہ طلبہ چاکیواڑہ تھانے کی طرف روانہ ہوگئے۔
طلبہ کے مطابق ایک طالب علم خنجر کے وار سے زخمی ہوا ہے۔
طلبہ کئی ماہ سے غیر طلبہ عناصر کی مداخلت اور سابقہ پرنسپل شبانہ بلوچ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔