عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ (12 ربیع الاول) کل بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، عید میلادالنبیؐ کے موقع پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اب قیدیوں کی سزاؤں میں بھی خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
عید میلادالنبی ﷺ کا جلوس: علما کی خواتین اور بچوں کو نہ لانے کی ہدایت
نوٹیفکیشن کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کی گئی ہے، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا و دہشت گردی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی جبکہ 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس