Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2024 09:05am

ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کردیا

ایران کی جانب سے ملکی سطح پر تیار تحقیقی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا جس کے سگنلز بھی موصول ہونا شروع ہوگئے۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سیٹلائٹ کو ایران کی پاسداران انقلاب کور نے تیار کیا ہے۔

ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ خلا میں روانہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کا سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کا مقصد بلندی پر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹم کی ٹیسٹنگ کرنا ہے۔

علاوہ ازیں دوسرا مقصد خلائی نظام اور نیویگیشن کی کارکردگی کا معائنہ بھی شامل ہے۔

ایران چار ایٹم بم بنانے کی پوزیشن میں آگیا؟ یورپ میں ہل چل مچ گئی 335ایران ن

ایران کا کہنا ہے وہ مزید تیرہ سیٹلائٹ بھی جلد خلا میں بھیجے گا۔

خیال رہے ایران نے رواں برس بھی جنوری میں اپنے 3 سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیے تھے۔

Read Comments