مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کی خاتون سے زیادتی کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ ونگ کمانڈر کی ضمانت قبل از گرفتاری اُس کی ساکھ اور کریئر دونوں کو بچانے کی غرض سے منظور کی گئی ہے۔
بھارتی فضائیہ کی ایک افسر نے الزام لگایا تھا کہ ونگ کمانڈر نے 31 دسمبر 2023 کی کی شب اُسے ایک تحفہ دینے کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا اور پھر اُس سے زیادتی کی۔ تب فضائیہ کے ایریا میں سالِ نو کی آمد کی پارٹی چل رہی تھی۔
خاتون افسر نے بتایا کہ اُس نے بہت مزاحمت کی اور پھر کسی نہ کسی طور وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی۔ خاتون افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ونگ کمانڈر اس قبیح حرکت کے بعد اُس کے دفتر آیا اور ایسا تاثر دیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔۔۔۔۔۔