سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آنے لگے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں11 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2577ڈالر پرپہنچ گیا ہے۔