سولر پینل کا استعمال پاکستان کے اکثر شہروں میں کیا جانے لگا ہے۔ بجلی کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد سولر پینل پر منتقل ہورہی ہے، جس سے ان کے بجلی کے بلوں میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے۔
ہر چیز کی طرح سولر پینل کو بھی طویل عرصہ چلانے کے لیے اس کی مناسب دیکھ بھال (Maintenance)کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔
پاکستان میں تیزی سے بدلتے موسم کے سبب سولر پینل شدید متاثر ہوتے ہیں، جس کے باعث ان کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال یا صفائی نہیں ہوتی اور مینٹینینس میں زیادہ لاگت آتی ہے۔
یہاں ہم سولر پینل چلانے والے صارفین کے لیے اہم معلومات لائے ہیں جو مستقبل میں ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔
دھول یا آلودہ علاقوں میں رہنے والی شہری اپنے سولر پینلز کو ہر 6 ماہ بعد صاف کریں۔ سولر پینل کی صفائی میں کم و بیش ایک ہزار سے 3 ہزار تک خرچہ آسکتا ہے۔
اپنے سولر پینلز اور اس کے کنورٹر کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی عادت بنائیں تاکہ مؤثر طریقے سے کام کرتے رہیں۔ سالانہ طور پر سولر پینل کے معائنے اور سروس کا خرچہ دو ہزار سے پانچ ہزار ہوسکتا ہے۔
سولر انورٹر (Solar Inverter) عام طور پر 5 سے 10 سال تک چلتے ہیں۔ سائز اور معیار کے لحاظ سے ان کو تبدیل کرنے کی لاگت 30 ہزار سے 70 ہزار تک کے درمیان آسکتی ہے۔
سولر پینل کی بیٹری کو خاص حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔ تین سے پانچ سال بعد بیٹری تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس کی قیمت 20 ہزار سے 60 ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔