Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2024 02:21pm

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جس میں فتنہ الخوارج اور فیصل آباد سے داعش کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہے۔

ترجمان سی ٹی کے مطابق پنجاب کے مخلتف شہروں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے میانوالی سے فتنہ الخوارج اور فیصل اباد سے داعش کا ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ، 26 ڈیٹونیٹرز، بھاری مقدار میں گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالکریم، عثمان، عمران صدیقی، شانی، شوکت، احمد خان، شیراز محمود، سعید اور مستجاب شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 33 دہشت گرد گرفتار

Read Comments