Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 02:36pm

کئی ماہ سے خلا میں پھنسی سنیتا کا ’دنیا میں پریشان‘ ہونے والوں کیلئے دلچسپ پیغام

بوئنگ کا اسٹار لائنر خلائی جہاز جس میں 2 امریکی خلاء باز بوچ ولمور اور سنیتا ولیم موجود تھے، وہ چند روز قبل زمین پر ان کے بغیر ہی واپس لوٹ آیا تھا۔

بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز کو رواں سال 6 جون کو 8 روزہ خلائی مشن پر بھیجا گیا تھا جن کی واپسی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ فروری 2025 تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر ہی ٹھہریں گے۔ اسٹار لائنر خلائی جہاز کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس زمین پر اتار لیا گیا تھا۔

اب امریکی خلا باز سنیتا ولیم اور بوچ ولمور کا خلا سے اہم پیغام سامنے آیا ہے جس نے زمین پر موجود ان کی راہ دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔

ناسا کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کا لائیو انٹرویو اسٹریم کیا گیا جہاں ایک لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے خلا بازوں کی گفتگو سنی۔

بوچ ولمور نے کہا کہ خلا میں پھنس جانا ایک مشکل لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زمین سے 260 میل اوپر ہیں، اور اپنے خلائی جہاز کو واپس زمین پر جاتا دیکھ کر ہم مایوسی کا شکار ہوگئے تھے۔

خلانورد بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز اب خلائی اسٹیشن پر عملے کے مستقل رکن بن چکے ہیں۔ وہ خلا میں روزمرہ کے کاموں اور سائنسی تجربات سے متعلق بتا رہے ہیں۔

سنیتا ولیمز نے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے لیے خلائی اسٹیشن پر زندگی کو ایڈجسٹ کرنا مشکل نہیں ہے۔ کیونکہ ہمیں پہلے ہی خلائی اسٹیشن پر رہنے کا تجربہ حاصل ہے۔ کیونکہ سال پہلے بھی ہم یہاں طویل قیام کر چکے ہیں۔

سنیا ولیمز نے حیران کن طور پر کہا کہ میں یہاں بہت خوش ہوں، اور مجھے یہاں خلا میں رہنا پسند ہے۔

جبکہ خلا باز بوچ ولمور نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوراً ہی خلا میں زندگی کے ساتھ تیزی سے ایڈجسٹ ہوچکے تھے۔

امریکی خلابازوں کا ناسا کو دیے گئے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے تعاون اور دعاؤں کے بہت شکر گزار ہیں۔

Read Comments