قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس کل تین بجے منعقد ہوگا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق جاری کردہ ایجنڈا میں آئینی ترمیم کا معاملہ شامل نہیں، آئینی ترمیم حکومت کسی بھی وقت سپلیمنٹری ایجنڈا کے ذریعہ لاسکتی ہے، اگر کل پیش نہ کی گئی تومجوزہ آئینی ترمیم اتوار کو پیش کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم لانے کی صورت میں قواعد و ضوابط معطل کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کرنا ہوگی، سپلیمنٹری ایجنڈا کے زریعہ قانون سازی یا آئین سازی نیا یا انوکھا عمل نہیں ہے، معمول کے جاری کردہ ایجنڈا میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاو نوٹسز شامل ہیں۔
ہفتہ کو عام حالات میں بہت کم ایوان کا اجلاس بلایا جاتا ہے، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود چلی آرہی۔ نکتہ اعتراض کے علاوہ ممبرز رول 18 کے تحت کوئی بھی معاملہ اٹھا سکیں گے۔