پاکستان کے زین الدین ترین نے چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے زین الدین نے ایران کے شہر اصفہان میں انڈرایٹین کیٹیگری کے فائنل میں ایرنی کھلاڑی کو ہرادیا۔
زین الدین ترین نےانفرادی کومیتے ایونٹ میں مائنس 50 کے جی ویٹ کیٹیگری میں براؤنز میڈل بھی حاصل کیا۔
اولمپکس 2024 میں شامل 7 ایتھلیٹ جو اپنے حسن کے سبب مشہور ہو رہی ہیں
پاکستان شکست کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ میں 11 ایشیائی ممالک شریک تھے جب کہ مقابلوں میں 80 بین الاقوامی، ایشیائی اور قومی ریفری ججز بھی شامل تھے۔ جن میں پاکستان، عراق، تاجکستان، افغانستان، نیپال، عمان، سری لنکا، ترکمانستان، کویت، انڈونیشیا اور میزبان ملک ایران شامل تھے۔